آپریسڈ واچ

مظلوم کی آواز

سنوار ایک مسحور کن شخصیت - جیسا کہ ہم نے انھیں دیکھا

إبراهيم الدويري — مصنف

عرفان كرم — مترجم

PDF ڈاؤن لوڈ کریں
إبراهيم الدويري

إبراهيم الدويري · مصنف

إبراهيم الدويري ایک معروف موریطانیائی مصنف، محقق اور کالم نگار ہیں، جو عرب دنیا کے معتبر فکری اور سیاسی تجزیہ کاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ تاریخ، اسلامی دنیا کے مسائل اور مزاحمتی تحریکوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ان کے تجزیاتی مضامین اور فکری تحریریں باقاعدگی سے عالمی خبر رساں ادارے الجزيرة اور إسلام أون لائن جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر شائع ہوتی ہیں۔ ان کی خصوصی دلچسپی عرب اسرائیل تنازع اور مزاحمتی رہنماؤں، جیسے یحییٰ سنوار، کی سیاسی و عسکری قیادت پر تحقیق اور تجزیے میں ہے۔

عرفان كرم

عرفان كرم · مترجم

موصوف نے ابتدائی دینی تعلیم کے بعد مرکز الدعوة السلفیة، ستیانہ بنگلہ (نزد فیصل آباد) سے ثانویہ عامہ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے بی اے اصول الدین، اور ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان سے بیچلر آف کمپیوٹر سائنس مکمل کیا، جبکہ فی الوقت وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی اے عربی کے طالبِ علم ہیں۔ عملی زندگی میں وہ 10 سال سے زائد عرصے سے دبئی اور شارجہ میں travel & tourism کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ عربی ادب کے تراجم میں انہوں نے معروف اردنی ناول نگار ایمن العتوم کے شہرۂ آفاق ناول "الرعب" کا اردو ترجمہ "خوف" کے عنوان سے کیا، نیز ان کے ناول "یسمعون حسیسها" کا ترجمہ مکمل کر چکے ہیں جبکہ "أنا يوسف" فی الوقت زیرِ ترجمہ ہے؛ مزید برآں انہوں نے لبنان میں مقیم فلسطینی نژاد مصنف ادہم شرقاوی کی ایک کتاب اور چند تحاریر کے بھی اردو تراجم کیے ہیں۔

آن لائن پڑھیں