اوپریسڈ واچ

مظلوم کی آواز

بائیکاٹ کی وجہ

کوکا کولا کا بائیکاٹ کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل میں اس کی فرنچائز (سینٹرل بیوریج کمپنی) مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے غیر قانونی اسرائیلی سیٹلمنٹ انڈسٹریل زون (عطاروت) میں اپنی فیکٹریاں اور ڈسٹری بیوشن سینٹرز چلاتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس کی ذیلی کمپنی مغربی کنارے اور گولان کی پہاڑیوں میں واقع غیر قانونی سیٹلمنٹس کے انگور استعمال کرتی ہے، جنہیں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی اور War Crime سمجھا جاتا ہے۔ اس بائیکاٹ کی مہم میں اس وقت مزید شدت آئی جب غزہ میں شدید قحط اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی کوکا کولا کے کین پیتے ہوئے تصویریں سامنے آئیں۔ انہی غیر قانونی سیٹلمنٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکسز کے ذریعے اسرائیلی فوج کو معاشی مدد فراہم کرنے کی وجہ سے، ہم کوکا کولا کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ کمپنی پر اسرائیل کے ساتھ اپنے غیر قانونی تعلقات ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

متبادل برانڈز

کولا نیکسٹ

گورمے مشروبات