قطری وزیراعظم کی حماس کی اعلیٰ قیادت سے گفتگو: غزہ معاہدے پر عمل درآمد پر زور

قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق قطری وزیراعظم نے حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے روڈ میپ کو قبول کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پیش رفت سے غزہ کے عوام کی تکالیف کا خاتمہ ہوگا اور خطے میں امن قائم ہوگا۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے اور فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی بند کرے۔
سورس: الجزیرہ